9 مئی کے واقعات، پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

May 28, 2023 | 18:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے 9 مئی واقعات کے بارے میں ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‏میں پہلے بھی اپنی وڈیوز اور ٹاک شوز میں واشگاف الفاظ میں کہہ چکی ہوں آج پھر کہے دیتی ہوں 9 مئی کے واقعے کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، کاش جو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا، یہ فوج یہ شہداء  کی یادگاریں یہ سب ہماری ہیں، ہماری پہچان ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں تاریخ انکو مسخ کرکے رکھ دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوبتی کشتی، کھیل ختم، انڈرورلڈ ڈان کو اب ڈائیلاگ کیوں یاد آگئے؟

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ فوج یا سول تنصیبات کو کسی صورت پر کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا، جس جس نے یہ کیا ہے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے اس کے خلاف قرار واقعی ایکشن ہونا چاہیے۔