خاتون کی شادی کی پیشکش پر سلمان خان کا ردعمل

May 28, 2023 | 14:33:PM
 بالی ووڈ سے سلطان سلمان خان کو ایوارڈ شو میں خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔          
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسکٓ) بالی ووڈ سے سلطان سلمان خان کو ایوارڈ شو میں خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔          

 ایوارڈ شو آئیفا کی تقریب میں سلمان خان میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس دوران ہالی ووڈ سے آئی ایک خاتون نے انہیں پروپوز کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خاتون نے سلمان خان سے کہا کہ ’میں ہالی ووڈ سے سیدھا آپ سے یہ سوال کرنے آئی ہوں، وہ لمحہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا تو میں آپ کی محبت میں مبتلا ہوگئی تھی۔‘

جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ’آپ شاید شاہ رخ خان کی بات کررہی ہیں۔‘

خاتون نے کہا کہ ’نہیں میں سلمان خان کی بات کررہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘

جواب میں اداکار نے کہا ‘اب میری شادی کی عمر نہیں رہی، آپ کو مجھ سے 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا’۔

مزید پڑھیں:  کرینہ کپور فارمولا ون پریکٹس ریس دیکھنے موناکو پہنچ گئیں  

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔