مارگلہ ہلز پر آتشزدگی سے پرندے کی ہلاکت، شعیب اختر رنجیدہ ، اہم پیغام جاری کردیا

May 28, 2021 | 23:37:PM
مارگلہ ہلز پر آتشزدگی سے پرندے کی ہلاکت، شعیب اختر رنجیدہ ، اہم پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں لگنے والی آگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو رنجیدہ کردیا کیونکہ اس میں ایک پرندہ جھلس کر اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔
دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے حوالے سے معروف سابق کرکٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ مارگلہ ہلز پہ آگ لگانے والوں کے نام۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھاگ سکتی تھی، اس کے پاس اڑنے جانے کی صلاحیت بھی تھی مگر وہ نہیں بھاگی کیونکہ ان انڈوں میں زندگیاں تھیں۔
عالمی شہرت یافتہ تیز رفتار باؤلر شعیب اختر نے لکھا ہے کہ ہم آگ لگا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ماچس ہے احساس نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ایئر پورٹ: تربیت یافتہ کتوں نے کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے