پشاور ایئر پورٹ: تربیت یافتہ کتوں نے کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

May 28, 2021 | 23:23:PM
پشاور ایئر پورٹ: تربیت یافتہ کتوں نے کتنے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی،جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور ایئرپورٹ پر تربیت یافتہ کتوں کے عملی طور سویب ٹیسٹ کی جانچ کے عمل کو دیکھا گیا، سویب ٹیسٹ میں 4 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے وفد نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، وفد نے ایئرپورٹ پر کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ وفد نے پشاور ایئرپورٹ پر 2 پروازوں کے مسافروں کے طبی معائنے کی نگرانی کی۔
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ کورونا کی تصدیق والے چاروں مسافروں کو فوری طور قرنطینہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایئرپورٹ منیجرکا کہنا ہے کہ وفد نے کورونا سے متعلق اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا۔۔۔ وزارت صحت نے تصدیق کردی