برائلر مزید سستا ہو گیا ۔۔آج کا ریٹ جانیے

May 28, 2021 | 09:16:AM
برائلر مزید سستا ہو گیا ۔۔آج کا ریٹ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا لیکن آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد بالآخر ریکارڈ کمی دی گئی ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپےسستاہوگیا جس کے بعدشہرمیں مرغی کا گوشت335روپے کلومقرر کیا گیا ہے۔زندہ مرغی کی قیمت میں 46روپے کمی کے ساتھ231روپے کلو مقرر جبکہ انڈے1روپےکمی کےبعد147روپےدرجن ہوگئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے  فی کلو کمی کی گئی تھی جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت432 سے کم ہو کر402 روپے کلو ہو گیا تھا گزشتہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت 50 روپے کلوسستا ہو گیا تھا اب آج پھر  ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت67روپےسستاہوگیا۔

 یہ بھی پڑھیںموذی کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے,2482نئے کیسز رپورٹ
  گزشتہ  کئی دنوں سے صارفین ہی نہیں بلکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ گوشت کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے  صارفین کی طرف سے خریداری کا رجحان کم ہوا ہے۔ قیمت میں استحکام  نہ ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن ہے، جب تک حکومت مداخلت نہیں کرے گی مرغی گوشت کی قیمت میں استحکام نہیں آئے گا۔

 دوسری جانب گزشتہ دنوں چکن کی قیمتوں کو معمول پر لانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نےسرجوڑلئے تھے۔ انتظامیہ نے پندرہ روز میں قیمتوں کو معمول پر لانے کا دعوی کیا تھا۔  چوزہ کی پیداوار ، کنٹرول شیڈزکی پیداوار اور فیڈ ملزکا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ چکن کی قیمتوں میں 90 روز میں 200 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا تھا۔ محکمہ لائیو سٹاک کو تمام تر تفصیلات جمع کرنے کا ٹاسک تفویض کردیاگیا تھا گوشت کی قیمت میں بڑی کمی شاید انہی کاوشوں کا ثمر ہے۔لیکن  شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے فی کلو گوشت میں مزید کمی ہونی چاہئے کیونکہ ابھی بھی گوشت بہت مہنگا ہے۔