آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری!محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Mar 28, 2026 | 19:21:PM
آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اورژالہ باری!محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی ،وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری بھی متوقع ہے،ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ر رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ( بلند وبالاپہاڑ وں پر ہلکی برفباری) کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 پنجاب کےمری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصور میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی توقع ہے جبکہ شام/رات میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، جھنگ، نورپور تھل، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ بعد از دوپہرکراچی، دادو،حیدر آباد ، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص،سانگھڑ،عمر کوٹ،سکھر، گوٹکی,شہید بینظیر آباد ، لاڑکانہ اور گردونواح میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآد رہنے کے علاوہ ژوب،موسیٰ خیل، سبی، کوہلو، بارکھان، کوئٹہ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، قلات ،خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری اورموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 40،سکرنڈ 39،رحیم یار خان ،خانپور،لاڑکانہ اورمٹھی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود دیگر عہدیداران کیساتھ لفٹ میں پھنس گئے