سعودی عرب:عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی 

Mar 28, 2023 | 19:57:PM
سعودی عرب:عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں گزشتہ روز عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ۔ 

گزشتہ روز عسیر ریجن میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے موقعہ پر ہی 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے ہسپتال میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سعودی اور دیگر غیر ملکی سوار تھے جو عمرہ کی نیت سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے ، مرنے والوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے معلومات فراہم کی جائیں گی، گورنر عسیر ریجن نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے احکامات جاری کئے ۔