ہسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد

Mar 28, 2021 | 15:28:PM
ہسپتال کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے سروسز ہسپتال کے ہاسٹل میں ایک ڈاکٹر مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت ڈاکٹر حسن کے نام سے ہوئی ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر حسن چند روز سے بیمار تھے، ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر حسن کا علاج جاری تھا اور گزشتہ رات اُنہیں اسسٹنٹ پروفیسر کو بھی چیک کروایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ہسپتال کا ایک ڈسپنسر رات بھر ڈاکٹر حسن کے ساتھ موجود رہا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈاکٹر کی لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔