مرید کے :بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم،5 مسافر جاں بحق

Mar 28, 2021 | 10:35:AM
مرید کے :بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم،5 مسافر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخوپورہ میں مریدکے سادھو کے قریب بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں  بس میں سوار  5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  بس اور ٹرالر میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جا رہی تھی کہ مریدکے سادھو کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔