این سی اے ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ جاری

Jun 28, 2026 | 19:52:PM
این سی اے ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی )لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے زیرِ اہتمام ریڈ بال کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں کھلاڑی این سی اے اور ریڈ بال کوچز کی نگرانی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے والے نیٹ سیشنز میں بیٹرز نے اپنی تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی، جبکہ بولرز نے کوچز کی رہنمائی میں لائن، لینتھ اور ردھم پر خصوصی محنت کی۔ کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی ریڈ بال کرکٹ کے لیے تیاریوں کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

قومی ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے کیمپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن سے قبل طویل تربیتی کیمپ کا انعقاد مثبت اقدام ہے۔ ان کے مطابق کیمپ میں فٹنس، بنیادی مہارتوں اور تکنیک پر بھرپور کام کیا جا رہا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو نمایاں فائدہ پہنچ رہا ہے۔

امام الحق نے کہا کہ طویل عرصے بعد اس نوعیت کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے اور نیشنل کوچز و اکیڈمی کوچز کا مل کر کام کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ کھلاڑی سال بھر اکیڈمی کوچز کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی تفصیل سے کام کر رہے ہیں، جو مستقبل میں قومی کرکٹ کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب اسمبلی میں آج بھی اپوزیشن کا ہنگامہ