ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا؛ کومل عزیز خان
لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کیلئےمضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال قبل اپنے خاندانی گھر سے الگ ہو کر آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔
کومل عزیز خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسوال و جواب کا سیشن رکھاجہاں مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
ایک مداح نےان سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں یا اکیلے پُرسکون زندگی گزار رہی ہیں؟ اس پر کومل عزیز خان نے جواب دیا میں نے ڈیڑھ سال پہلے اپنا خاندانی گھر چھوڑ دیا تھا، اب میں اپنی بہترین دوست اور اپنی پالتو بلی کے ساتھ رہتی ہوں، میرا خاندان قریب ہی رہتا ہے اور وہ اکثر میرے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجتا رہتا ہے، یہ میری زندگی کا بہترین دور ہے۔
معروف اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں واضح کیا کہ خاندانی گھر سے الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نشے کا الزام یا غلط فہمی؟ گلوکاربلال سعید کا سخت ردعمل سامنے آگیا
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ میں معاشرتی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتی، لڑکیوں کو اپنی تعلیم، خودمختاری اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مضبوط اور ثابت قدم ہونا چاہیے نہ کہ معاشرے کے دباؤ کے آگے جھک جانا چاہیے۔