لیسکو میں معاہدے کے برعکس سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپرا)لیسکونے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقل ہونے والے صارفین کا ڈیٹا مانگ لیا۔
معاہدے کے برعکس سولر صارفین کے کنکشنز کی بلنگ پر کمپنی نے نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ پر منتقل ہونے والے صارفین کا ریکارڈ مانگ لیا۔
لیسکو کے دفاتر سے معاہدے اور جمع ڈیمانڈ نوٹسز کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
نو فروری تک جمع ہونیوالی دستاویزات کی بنیاد پر صارفین کا ریکارڈ مانگا گیاہے،اس کے علاوہ پچیس کلوواٹ تک سسٹم لگوانے والے صارفین کی دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا پولیس کی یونیفارم میں تبدیلی ، سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے لازمی قرار
لیسکوکی جانب سے دستاویزات کی بنیاد پر بلنگ نہ ہونے پر ریکارڈ طلب کیاگیا،اس ریکارڈ کی روشنی میں وفاق کی پالیسی کے مطابق بلنگ کو منتقل کیا جائیگا۔