خیبرپختونخوا پولیس کی یونیفارم میں تبدیلی ، سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے لازمی قرار

Jun 28, 2026 | 12:55:PM
خیبرپختونخوا پولیس کی یونیفارم میں تبدیلی ، سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم میں جزوی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاگیا۔
 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ فلیش سگنل کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری اور اسٹینڈنگ آرڈر نمبر 5/2026 کی روشنی میں خیبر پختونخوا پولیس کی یونیفارم میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی، اے ایس پی اور اس سے اوپر کے تمام پولیس افسران یکم جولائی 2026 سے اپنی سرکاری وردی کے ساتھ سیاہ بیلٹ اور سیاہ جوتے پہننے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگی روٹی کی فروخت ،نانبائی ایسوسی ایشن ڈٹ گئی
یہ احکامات فوری طور پر تمام متعلقہ پولیس دفاتر کو عملدرآمد کے لیے ارسال کر دیے گئے ہیں۔