ملک کی نامور شیف راحت علی کا انتقال،مداح سوگوار

Jun 28, 2026 | 11:02:AM
ملک کی نامور شیف راحت علی کا انتقال،مداح سوگوار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کی نامور شیف راحت علی کے انتقال سے ان کے مداحوں میں اداسی کی لہردوڑگئی۔
شیف راحت علی کئی برسوں تک اپنی منفرد، آسان اور لذیذ تراکیب کے باعث گھریلو خواتین اور ناظرین میں بے حد مقبول رہیں،انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران لاکھوں افراد کو آسان انداز میں مختلف پکوان تیار کرنا سکھایا جبکہ ان کی پیش کردہ تراکیب آج بھی گھروں میں شوق سے آزمائی جاتی ہیں۔
اُن کی بیٹی مائدہ بھی معروف شیف ہے جوامریکا میں آباد ہیں اور وہ اب بھی کھانا بنانے کے پیشے سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے 3 جولائی تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری
 شیف راحت علی کے انتقال کی خبران کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ان کا انتقال ان کے مداحوں کے لیے ایک چونکا دینے والی خبر تھی،شیف راحت علی کے انتقال پر ایک مداح نے لکھا کہ اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے، ایک اورمداح نے کہا کہ میں بہت اداس ہوں، میں نے ان سے کھانا پکانا سیکھا،یہ بہت افسوسناک اور ناقابل یقین خبر ہے۔