آج سے 3 جولائی تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری

Jun 28, 2026 | 09:59:AM
 آج سے 3 جولائی تک پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اقصی شیخ ،فاران یامین،حاشر وڑائچ) آج سے تین جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگاتاہم  لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں،شہر کا مطلع صارف رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40اور کم سے کم 32 ڈگری ہوگاجبکہ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہوگا۔
کراچی میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودہے اہم وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تک جاسکتا ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصدہے اورمغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
اسلام آباد میں شدید گرمی ہے اور پارہ 41 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے،اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈکیاگیااور موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد میں دن بھر 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اےکےمطابق شدیدگرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کےباعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہرکیاگیاہے،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریاؤں اورندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلندہوسکتی ہے،جبکہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔
ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اورمسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کےبحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر جوابی حملے ، خطے میں ہائی الرٹ
این ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اوردریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل وحرکت سےگریزکیاجائے،جبکہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کودی جائے، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزکو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔