تیمرگرہ میں ٹی ایم اے کا ٹریکٹر اُلٹ گیا، 2 اہلکار جاں بحق، علاج میں غفلت پر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان )تیمرگرہ سبزی منڈی کے قریب ٹی ایم اے کا ٹریکٹر الٹنے کے نتیجے میں دو محنت کش جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، حادثے میں زخمی ہونے والے ٹی ایم اے اہلکار صلاح الدین اور وقار مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد ٹی ایم اے اہلکاروں اور جاں بحق افراد کے لواحقین نے ہسپتال میں بروقت علاج نہ ملنے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے لاشیں ہسپتال کے سامنے سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا اور ہسپتال انتظامیہ سمیت مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرانے پر مشتعل مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 1430 ہوگئیں، 3200 سے زائد زخمی