لاہور میں سرکلر روڈ پر زیر زمین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ

Jun 28, 2025 | 22:48:PM
لاہور میں سرکلر روڈ پر زیر زمین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک)لاہورمیں سرکلر روڈ پر زیر زمین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، قدیمی لاہور ورثہ بحالی کے پیٹرن ان چیف نوازشریف نےمنظوری دیدی ہے ۔

سرکلر روڈ پر زیرز مین کمرشل مارکیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کی قدیمی لاہور ورثہ بحالی پیٹرن ان چیف نوازشریف نے منظوری دیدی ہے، سرکلر گارڈن کو ہر صورت بحال کیا جائے گا،2300دکانیں بزنس لاس کی بنیاد پرگرائی جائیں گی۔

دکانوں کو ایک سال میں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔2025-26  کے اختتام تک مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے،تاجروں کی مشاورت سے رقوم کی ادائیگیاں کی جائیں گی،اگست تک اراضی خالی جبکہ ستمبر سے کام شروع کرا دیا جائےگا۔ بیس فیصد پرائیویٹ جبکہ اسی فیصد سرکاری زمین کی لینڈ ایکوزیشن کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:  تھائی خاتون نے مچھلی کھائی، کانٹا گردن چیر کر باہر نکل آیا