حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ

Jun 28, 2025 | 17:19:PM
 حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جائیں گی۔

صحت کارڈکمپنی کی طرف سےسرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کوبھجوائے گئے مراسلے کے مطابق 30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جاییں گی،اب وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے پروگرام کے تحت طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

سی ایم پنجاب کے نئے پروگرام کےتحت کورنیا ٹرانسپلانٹ کارڈ،کوکلیرٹرانسپلانٹ، بون میروٹرانسپلانٹ کارڈ لانچ کئےگئے ہیں،ڈائیلاسز،گردوں اورجگرکی پیوندکاری کیلئےالگ الگ کارڈ لانچ کئے گئے،بچوں میں دل کے علاج کیلئے چائلڈ کارڈ سرجری پروگرام بھی الگ سے کام کرے گا،پنجاب حکومت نےصحت کارڈ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے لانچ کیا۔

یاد رہےکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام کا آغاز کیا گیاتھا،وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہاہے ہیلتھ انشورنس پرخرچ ہونےوالی رقم ہسپتالوں کودیں گے، 5 سے 7 روز میں بجٹ منتقلی کا فیصلہ کرلیں گے،سیکریٹری صحت پنجاب پالیسی پر کام کررہے ہیں،سپلمنٹری بجٹ میں مزید رقم ہسپتالوں کومختص ہوگی،سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ خیبرپختونخوا :مون سون بارشیں،جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری