یواے ای میں مقیم پاکستانی کیریئرمینٹور معصومہ اعجازکیلئے گلوبل پیس ایوارڈ

Jun 28, 2025 | 16:22:PM
یواے ای میں مقیم پاکستانی کیریئرمینٹور معصومہ اعجازکیلئے گلوبل پیس ایوارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کیریئر مینٹور معصومہ اعجاز کو اقوام متحدہ بنکاک میں گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

پاکستانی نژاد معروف کیرئیر مینٹور اور انسان دوست شخصیت معصومہ اعجاز کو اقوام متحدہ بنکاک میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈپلومیٹ کانفرنس کے دوران گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا گیا،یہ اعزاز بین الاقوامی تنظیم’’وائس فار رائٹس انٹرنیشنل آرگنائزیشن‘‘ کی جانب سے ان کی نمایاں انسانی خدمات اور کمیونٹی کی فلاح کے اعتراف میں دیا گیا۔

معصومہ اعجاز گزشتہ کئی سالوں سے یو اے ای میں روزگار کے متلاشی افراد کی مفت رہنمائی،حوصلہ افزائی اور کیرئیر کونسلنگ فراہم کر رہی ہیں،معصومہ اعجاز کاکہناہے کہ انہیں بے حد خوشی اور فخر ہے کہ ان کی کمیونٹی کے لئے کی گئی ان تھک محنت اور انسانیت کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی اورلاہور ایئرپورٹس پرمحفوظ فلائٹس آپریشن کے حوالے سے بڑافیصلہ

معصومہ اعجاز کے مطابق یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے نام ہے جن کی انہوں نے رہنمائی کی اور ان ملکوں کے لئے بھی جنہوں نے انہیں یہ خدمات انجام دینے کا موقع دیا خاص طور پر متحدہ عرب امارات۔