سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد

Jul 28, 2025 | 18:55:PM
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ  آمد, سلمان اکرم راجہ نے حماد اظہر سے میاں اظہر  کے انتقال پر تعزیت کی,  سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دُکھ  اور افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی، جس بھی زاویے سے دیکھیں میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے۔

انھوں نے کہا کہ میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے، حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالتوں کو ہدایات ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہے،  رات گئےتک  سماعت چل رہی ہیں، ہم اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آخر میں فتح عوام کی ہوگی۔

انھوں ںے کہا کہ یہ نظام اپنے آپ کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 8 فروری کو جو ہوا وہ عوام کے سامنے ہے، اس سیاہ دھبے کو کبھی نہیں مٹایا جا سکتا ، اس نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے، عوام اپنے چوک و چوراہوں میں نکل کر اپنے حق کے لیے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ناظم الامور کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات