وادی جہلم میں خونخوار تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) وادی جہلم میں آبادی میں گھس کر بچی کو ہلاک اور لڑکے کو زخمی کرنے والے تیندوے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
ایس پی جہلم مرزا زاہد کے مطابق وادی جہلم کے دور دراز گاؤں نلئی میں خون خوار تیندوے کو ہلاک کردیا گیا، یہ تیندوا آبادی میں گھس آیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ، حکومت کی پریشانی بڑھنے لگی
انہوں نے بتایا کہ یہ تیندوا آبادی میں گھس کر انسانوں پر حملے کرتا تھا، تیندوے نے ایک بچی کو ہلاک جبکہ ایک لڑکے کو زخمی کیا تھا۔