نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقامات کیلئے انٹری فیس لازمی قرار،گاڑی اور موٹرسائیکل سواروں سے وصولی کیلئے پوائنٹ قائم
فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔