ایران میں اسرائیل کی دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

Jul 28, 2021 | 21:38:PM
ایران میں اسرائیل کی دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایران نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے ملک میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جرائم کی خطرناک صہیونی سازش ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے جاسوسوں کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے موساد کے ایجنٹوں کے قبضے سے اہم تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی ، نقشے اور دیگر اہم دستاویزات ملی ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ موساد ایران میں دہشت گردی ، تخریب کاری اور فساد پھیلانے کی سازش کررہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اختر نے اسلام آباد کے طوفا نی سیلابی ریلے کی ویڈیو شیئر کر دی