نوجوان جوڑے کی  ہاتھ ،سر اور ٹانگیں کٹی لاشیں برآمد

Jul 28, 2021 | 10:17:AM
نوجوان جوڑے کی  ہاتھ ،سر اور ٹانگیں کٹی لاشیں برآمد
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے علاقےعارف والا میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عارف والا میں تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے میں  پیش آیا  جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ برہنہ لاشیں نہر سے برآمد ہوئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا ،دونوں لاشوں کے ہاتھ سر اور ٹانگیں کٹی ہوئی ہیں، اعضا کو بے دردی سے کاٹا گیا جس کے باعث شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے، جنہیں  قتل کر کے نہر میں پھینک دیا گیا، ورثا کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے نوجوان جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کےدہرے قتل کی اس واردات کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جینز پہننے پر سسرالیوں نے بہو کو قتل کردیا۔۔ورثا نےلاش کیساتھ پھر کیا کیا جانیے!