علیزے شاہ کو میں نے نہیں گرایا، اسے نظر لگی تھی؛گلوکارہ شازیہ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ شازیہ منظور نےاداکارہ علیزے شاہ کے اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کردی۔
علیزے شاہ سال 2021 میں ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔
اداکارہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے مجھے اسٹیج پر جان بوجھ کر گرایا، تاہم شازیہ منظور کی جانب سے اس وقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاتھا۔
حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے سے متعلق سوال کیا گیاتوشازیہ منظور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا وہ خود ہی گر گئی تھیں، کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، اور انہیں نظر لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ میں نکاح کرنیوالی لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر وائرل
اپنے انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔