پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

Jan 28, 2026 | 12:59:PM
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان اورترکیہ نے چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
 پاکستان نے عالمی قیمتوں کےمطابق چاول فراہم کرنے کی پیشکش کی جس میں قیمتوں میں مسابقت اور برآمدی حجم میں اضافے پر زور دیا گیا جبکہ حکومتی سطح پر چاول کی تجارت بھی زیر غور ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان اور ترک سفیر کی ملاقات ہوئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں چاول کی بہترین فصل ہوئی اوروافر برآمدی سرپلس دستیاب ہے، ترکیہ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول مسابقتی نرخ پرسپلائی کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:PSL: نئی فرنچائز حیدرآباد نےبڑے نام کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کوٹہ اٹھارہ ہزار میٹرک ٹن بڑھانے پر زور دیا گیا، وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں باسمتی چاول پرصفر یا کم ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ترکیہ دوطرفہ تجارت پانچ ارب ڈالر تک بڑھانےکا ہدف ہے، اس حوالے سے کاروباری وفود اور بی ٹو بی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں تکنیکی وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے۔