ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

Jan 28, 2026 | 01:08:AM
ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان) ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 

سوات کے ڈپٹی کمشنر کے جاری کئے مراسلے میں بالخصوص بچیوں کے سکولوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کے پی اور پنجاب میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، ان حالات کے پیش نظر سوات بھر کے تعلیمی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ 

یونیورسٹیوں، کالجز اور سکول انتظامیہ کو اضافی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا یگا ہے اور  کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس الرٹ میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

سوات کے تمام تعلیمی اداروں کو طلبہ و طالبات کی حفاظت اور رابطہ نظام فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کیلئے رابطہ تیز کر دیا گیا ہے۔