ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات کی افواہوں پر پہلی بارردعمل کااظہارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات سے متعلق افواہوں پرخاموشی توڑدی۔
بالی ووڈکے آنجہانی اداکار دھرمیندرکو حال ہی میں لندن میں 79 ویں بافٹا ایوارڈز کےان میموریم سیگمنٹ میں اعزاز سے نوازا گیاجو ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے وصول کیا۔
اس موقع پر ہیما مالنی نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ تھا اور وہ اس کے مستحق ہیں، یہ نہ صرف ہمارے بلکہ پورے ملک کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،اس سال کسی بھی بھارتی فنکار کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لیجنڈ اداکار کے مداح پوری دنیا میں تھے اور وہ ناصرف ایک اداکار بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی متاثر کرتے تھے۔
خاندانی کشیدگی سے متعلق سوال پر ہیما مالنی نے کہا کہ کوئی منفی بات نہیں ہے،پاپا ہے نا، پاپا کے لیے سب کریں گے، ایشا، آہانہ ہوں یا سنی اور بوبی ، سب دھرم جی کے بہت پیارے تھے، وہ ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں، خاندان کے درمیان بالکل بھی کوئی نفرت نہیں ہے، دھرم جی ان کے لیے محبت کا ذریعہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی،حتمی تاریخ سامنے آ گئی
واضح رہے کہ دھرمیندر کا انتقال گزشتہ سال نومبر میں ہوا تھا۔