پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ کون ؟ عاقب جاوید کو نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

Feb 28, 2025 | 12:37:PM
 پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ کون ؟ عاقب جاوید کو نئی ذمہ داری ملنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24   نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو قومی ٹیم کی کوچنگ کی جگہ نئی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو توسیع ملے گی یا نہیں؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

عاقب جاوید کا عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے، نومبر میں عاقب کو وائٹ بال اور دسمبر میں ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے سفر کے اختتام کے ساتھ ہی عاقب جاوید کے عہدے کی معیاد بھی ختم ہو گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کو قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا جائے گا، دیگر سلیکٹرز کے لیے بھی عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔