چیمپئنز ٹرافی،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو توسیع ملے گی یا نہیں؟

Feb 28, 2025 | 10:16:AM
چیمپئنز ٹرافی،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو توسیع ملے گی یا نہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم نے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے اور اس سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، قومی  کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی نئی چال سامنے آگئی 

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔