مجھے ٹیم سے کیوں سائیڈ لائن کیا گیا،عمر اکمل نے بھی خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) قومی کرکٹر عمر اکمل کا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا۔
34 سالہ قومی ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ 14 لڑکے پریکٹس کر رہے ہوتے تھے مجھے ایک کرسی دے کر سائیڈ پر کر دیا جاتا تھا جب کوچ مکی آرتھر کو کہتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ نیٹ باؤلر کو بول دو کہ وہ تمہیں پریکٹس کروا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل10 کے شیڈول کا اعلان، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟
انہوں نے کہا کہ کوچ سے کہتا تھا کہ کوچنگ سٹاف سے کہہ دیں، سیکنڈ کوچ شاہد اسلم سے کہا کہ مجھے پریکٹس کروا دیں، انہوں نے بولا کہ میں تمہیں نہیں کروا سکتا، ہیڈ کوچ نے سختی سے منع کیا ہے۔
عمر اکمل نے مزید کہا ہے کہ 2017 کے بعد مجھے سائیڈ پر کیا گیا، اس وقت وہ اپنا سسٹم لے کر چلے، میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم بھی کیا لیکن اب تک مجھے باہر بٹھایا ہوا ہے۔