قومی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Feb 28, 2023 | 15:59:PM
قومی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2024 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 ٹاپ ٹیموں اور میزبان ملک کے بعد بہتر رینکنگ کی ٹیم قرار پائی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 8 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے جبکہ دو ٹیمیں گلوبل کوالیفائر سے آئیں گی، 8 ٹیموں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا، ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ کے بعد اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

گروپ ون سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے براہ راست کوالیفائی کیا جبکہ گروپ ٹو سے انگلینڈ، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔

بنگلا دیش نے میزبان کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان ان ٹیموں کے بعد بہتر رینکنگ پر موجود ٹیم ہے۔

رواں برس ورلڈ کپ کھیلنے والی سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں براہ راست اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکیں۔