فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Feb 28, 2023 | 13:12:PM
فخر زمان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 90 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ 90 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا، انہوں نے یہ اعزاز اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ میں حاصل کیا، پشاور زلمی سے میچ میں فخر زمان نے 10 چھکے لگا کر ریکارڈ برابر کیا تھا۔

کامران اکمل 89 چھکے لگا کر اب دوسرے نمبر پرچلے گئے ہیں، آصف علی 86، شین واٹسن 81 اور شعیب ملک 77 چھکے لگا کر نمایاں ہیں۔