اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں ،شبلی فراز

Feb 28, 2021 | 20:38:PM
 اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں ،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی نے کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی،عمران خان مقصد کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


وفاقی وزیر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ قوم نے جان لیا شفافیت کے معاملے پر کون تاریخ کے کس رخ پر کھڑا ہے،اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی،عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔