پیپلزپارٹی کی آفرپر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کر سکی، دوبارہ اجلاس طلب

Feb 28, 2021 | 20:14:PM
پیپلزپارٹی کی آفرپر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کر سکی، دوبارہ اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کی سینیٹ انتخاب کے حوالے سے پیشکش پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، رابطہ کمیٹی نے رات کو ایک بار پھر اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹ الیکشن میں تعاون پر2 نشستوںکی آفر پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹ انتخاب کے حوالے سے پیشکش پر غور کیاگیا،پیپلز پارٹی کی پیشکش پر رابطہ کمیٹی کے متعدد ارکان کی مخالفت کردی،ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس رات کو پھرطلب کرلیا۔