سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کافیصلہ 

Feb 28, 2021 | 20:03:PM
سینیٹ انتخابات، وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کافیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ میں برتری حاصل کرنے کیلئے سیاسی جوڑو توڑجاری ہے ،پارٹی قائدین کی جانب سے ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے بھی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم پی ٹی آئی و اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم نے دو روز تک ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے۔
وزیراعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کریں گے،سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وارکابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کاامکان ہے۔