امریکا۔۔ کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کا خدشہ۔۔پولیس چیف کا انتباہ

Feb 28, 2021 | 19:32:PM
امریکا۔۔ کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کا خدشہ۔۔پولیس چیف کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) امریکا کے کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کے خدشے پر پولیس چیف نے انتباہ جاری کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا، جس کے باعث صدر بائیڈن کی حلف کےلیے امریکی نیشنل گارڈز کو طلب کیا گیا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر امریکا کے کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پولیس چیف نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران حملہ ہوسکتا ہے۔
پولیس چیف نے کہا کہ چھ جنوری کو حملے میں ملوث انتہا پسندوں سے اطلاعات ملیں ہیں لہذا خطرات سے نمٹنے تک سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔واضح رہے امریکی صدر جوبائیڈن کے آئندہ ماہ کانگریس سے خطاب کا امکان ہے، حملے کے بعد سے کیپٹل ہل کے گرد خاردار تاریں اور چیک پوائنٹس قائم ہیں۔