پی ایس ایل 6،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے

Feb 28, 2021 | 16:44:PM
پی ایس ایل 6،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پی ایس ایل 6میں آج روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ کا میلہ عروج پر ، پی ایس ایل 6 کا گیارہواں میچ، نمبر 2 کراچی کنگز اور تیسری پوزیشن پر جانے والی لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، شام سات بجے میدان میں آئیں گی۔لیگ میں ابھی تک کھیلے گئے دس کے دس میچز میں عجیب حسن اتفاق ہوا کہ ہر ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے والی سائیڈ کو فتح ہوئی ہے، اسی لئے آج کے اہم میچ میں بھی ٹاس ہی اہم ہو گا، میزبان ٹیم کو بابر اعظم اور شرجیل خان پر مان ہے تو قلندرز کو فخرزمان اور محمد حفیظ پر فخر ہے۔