پی ایس ایل میں ٹاس جیتنے وا لی ٹیم ہی فاتح کیوں؟چونکا دینے وا لا انکشاف

Feb 28, 2021 | 00:03:AM
پی ایس ایل میں ٹاس جیتنے وا لی ٹیم ہی فاتح کیوں؟چونکا دینے وا لا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 20 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے اب تک ہونے والے 10 میچز کی خاص بات یہ ہے کہ تمام 10 کے 10 میچز میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطا بق ہر ٹیم کے کپتان کی خواہش ہے کہ وہ ٹاس جیتے، اب تک تمام کپتانوں نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کیونکہ دوسری اننگز جب تک شروع ہوتی ہے اس وقت گرائونڈ میں اوس گرنا شروع ہوجاتی ہے اورگیندگیلاہونے کے باعث بولرز کو گیند پرکنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے جس کا فائدہ بلے باز اٹھاتے ہیں اور ہدف مکمل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب آسان ہونےکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اب تک 10 میں سے 4 میچز میں 190 سے زائد کا ہدف مکمل کیا گیا ہے۔
 تمام 10میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ہیں جب کہ7 مارچ تک مزید 10 میچزکھیلے جانے ہیں۔اس حوالے سے شائقین کرکٹ میں تشویش پائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بیٹنگ پچز بنائی گئی ہیں اور اوس کے باعث بولرز کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔