پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری،روپیہ تگڑا ہونے لگا

Dec 28, 2023 | 10:29:AM
پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی بے قدری جاری،روپیہ تگڑا ہونے لگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار،انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی،کاروبار شروع ہوتے ہی  ڈالر 40 پیسے سستا ہوگیا۔

جمعرات کے روز انٹربینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو  ڈالر 282 روپے سے نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے80 پیسے  کا ہو گیا۔ 

ضرور پڑھیں :نئے سال میں مہنگائی کا پہلا تحفہ
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا،100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس اضافےکے ساتھ 61 ہزار سطح بحال ہوگئی ۔انڈیکس 61 ہزار 208 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔