برطانوی دلہن نے اپنی شادی کے کپڑوں پر کتنے پیسے خرچ کئے۔۔۔حیران کن انکشاف

Dec 28, 2021 | 11:23:AM
برطانوی دہلن نے اپنا ڈریس کتنے میں خریدا
کیپشن: برطانوی دہلن نے اپنا ڈریس کتنے میں خریدا،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دلہن نے اپنی منگنی کا جوڑا 3ڈالر جبکہ شادی کا جوڑا 5ڈالر میں خریدا، اس طرح برطانوی دلہن ریچل نے اپنی شادی کے کپڑوں پر صرف آٹھ ڈالر خرچ کیے۔

ایک شاندار برطانوی دلہن امریکا کے فلوریڈا کے ایک سٹور سے صرف تین ڈالر میں اپنا عروسی لباس خریدنے میں کامیاب رہی۔ سوشل نیٹ ورکس پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے پرتعیش لباس کی قیمت کا انکشاف کرتے ہی فوری طور پر  لاکھوں افراد کی توجہ حاصل کر لی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریچل کونلی نامی 26 سالہ خریدار نے اپنی شادی کا جوڑا صرف 3 ڈالر میں خریدا، جو کہ ایک (2.26 پاؤنڈز) کے برابر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈولفن فورس اہلکاروں کا سر عام شہریو ں پر تشدد۔ویڈ یو وائرل

اخبار کے مطابق ریچل نے اپنے پرتعیش ریشمی عروسی لباس کی قیمت بتانے کے لیے ’ٹک ٹاک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک ویڈیو شائع کی اور اس لباس کو پیش کرنے والی ویڈیو میں لکھا کہ’میں نے یہ ریشمی لباس اپنی منگنی کے فوراً بعد پہنا تھا ‘۔ ریچل نے ویڈیو میں مزید کہا کہ یہ واحد لباس نہیں تھا جو میں نے پارٹی میں پہنا تھا، دو ہفتے پہلے، مجھے گڈ ول میں 5 ڈالر میں ایک اور ڈریم ویڈنگ ڈریس ملا۔

اس طرح ریچل نے اپنی شادی کے کپڑوں پر صرف آٹھ ڈالر خرچ کیے، کیونکہ اس نے دو پرتعیش کپڑے خریدے ایک تین ڈالر میں اور دوسرا پانچ ڈالر میں خریدے گئے،ایک صارف نے سوشل نیٹ ورکس پر تبصرہ کیا کہ "بہت اچھے، آپ میگن مرکل کی طرح لگتی ہیں۔" دوسرے نے مزید کہا: "واقعی حیرت انگیز۔ میگزین کی خواتین کی طرح۔"

ریچل کی شادی کے لباس کی ویڈیو کو فالوورز اور صارفین کی جانب سے وسیع پذیرائی ملنے کے بعد انٹرنیٹ پر تقریباً 1.5 ملین ویوز مل چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      کورونا۔ کرسمس کے موقع پر 1200پروازیں منسوخ