سردی میں اضافہ، دھند میں کمی ،لاہورکادرجہ حرارت دوڈگری تک گرگیا

Dec 28, 2020 | 22:55:PM
سردی میں اضافہ، دھند میں کمی ،لاہورکادرجہ حرارت دوڈگری تک گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )ملک میں سردی بڑھنے لگی، کہیں موسم سردتوکہیں بہت سردہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری جبکہ اسلام آباد میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ کراچی کا درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈتک گرسکتاہے۔
تفصیلات کے مطا بق ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ہاتھ جمنے اوردانت بجنے لگے، لاہورکادرجہ حرارت دوڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ سردی میں اضافہ ہوا لیکن دھند کی شدت میں کمی آگئی۔ گزشتہ روز کی بارش سے اسموگ میں بھی کمی آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روزشہرکازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔شہراقتدارکاپارہ5ڈگری سینٹی گریڈتک گرگیا، تاہم محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ آنیوالےدنوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں۔ نئے سال کے آغاز میں بھی موسم زیادہ ترخشک ہی رہےگا۔ کراچی میں دن بھرموسم سرداورخشک رہا تاہم سائبیرین ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق رات کے اوقات میں ہوامیں تیزی کاامکان ہے۔ پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔