کرکٹر فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک مل گیا

Dec 28, 2020 | 19:53:PM
کرکٹر فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا۔ 
 تفصیلات کے مطا بق فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا۔ فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کیلئے متعدد اعزازات حاصل کیے۔