ممتاز شاعرایزد عزیز انتقال کر گئے، ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک

Dec 28, 2020 | 09:48:AM
ممتاز شاعرایزد عزیز انتقال کر گئے، ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ممتاز شاعر اور افسانہ نگار ایزد عزیز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ایزد عزیز کو ان کے آبائی ضلع ساہیوال کےماہی شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق ایزد عزیز کا شمار ملک کے ممتازشعرا اور افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا، ان کی تصانیف میں اردو شعری مجموعہ’غروب شب‘، پنجابی شعری مجموعہ ’کلے رُکھ دا وین‘، سلام و منقبت پر مشتمل مجموعہ ’تسلیم‘ اور افسانوں پرمشتمل مجموعہ ’عالم ارواح کے مال روڈ پر‘ شامل ہیں۔ایزد عزیز کا ایک شعری مجموعہ ان دنوں اشاعت کے مرحلوں میں تھا ،ایزد عزیز  نے  تین بچے سوگوارچھوڑے ہیں ۔