ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ارشاد فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک

Dec 28, 2020 | 09:31:AM
ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ارشاد فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہید کے بھائی میجر جنرل احسان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور اسٹیشن کمانڈر سمیت دیگر کی شرکت کی ، میجر ارشاد کو علی آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد حسین ارشاد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔گلگت بلتستان کے ضلع گانگچھے سے تعلق رکھنے والے میجر محمد حسین گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہید کی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔

 واضح رہے کہ نماز جنازہ میں شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور اسٹیشن کمانڈرسمیت سیاسی و مذہبی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میجر حسین شہید کو علی آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔