انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع، 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائیگی

Aug 28, 2025 | 19:23:PM
انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع، 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی،ملک کے 99 اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

پولیو پروگرام کے اعلامیہ کے مطابق مہم میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے،والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔

 ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے، انسدادِ پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ،اسکول میں فائرنگ، دو طلباء ہلاک، حملہ آور  کو بھارت سے نفرت