دھمکیاں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار،مقدمہ درج

Aug 28, 2025 | 14:46:PM
 دھمکیاں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار،مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری )پولیس نے دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او رضا عباس نے خرم گجر کو ڈیفنس سے گرفتار کیااوران پراوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ پر مقدمہ درج کیا گیاہے۔
ایس ایچ او ڈیفنس سی کے مطابق ٹک ٹاکر نے رانا ارسلان نامی شخص سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے دو لاکھ یورو لیا،ایک سال بعد دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کردیا اور نہ رقم واپس دی گئی بلکہ رقم کے مطالبے پر خرم گجر انکاری ہوگیا اور دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم سیل کو ڈکی بھائی کا مزید چار روز ہ ریمانڈ مل گیا
 ایس ایچ او رضا عباس کے مطابق رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرکے خرم گجر کوانویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔