سفاک ماں نے 4 سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا

Aug 28, 2025 | 14:11:PM
سفاک ماں نے 4 سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے موئن جودڑو تھانے کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ماں نے اپنی چار سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون پہلے بھی اپنی شیر خوار بیٹی کو قتل کرچکی ہے، دورانِ تفتیش ملزمہ نے دوسری بیٹی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی بیٹی کے قتل کی خبر شوہر نے چھپا رکھی تھی۔

یاد رہے لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں  بھی سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تین سالہ بیٹی کی جان لے لی تھی۔

مزید پڑھیں:ڈینگی ٹیسٹ کی فیس فکس کرنے کا فیصلہ