پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

Aug 28, 2025 | 11:47:AM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

گزشتہ 13 روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، برطانوی برینٹ فی بیرل ایک ڈالر 60 سینٹ، برطانوی برینٹ کی فی بیرل ٹریڈ 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں گزشتہ 13 روز کے دوران امریکی خام تیل ایک ڈالر 64 سینٹ مہنگا ہوکر فی بیرل ٹریڈ 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل 31 اگست کو کیا جائے گا، اوگرا پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کی سمری 31 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی منظوری  کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔