کابل: بس الٹنے سے 25 مسافر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس الٹنے کے نتیجے میں 25 مسافر جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ یہ حادثہ ارغندی کے علاقے میں ہائی وے پر پیش آیا جو جنوبی قندہار کو کابل سے ملاتا ہے، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ منگل کو افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کی بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں ایک درجن سے زائد بچے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:سیالکوٹ: تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 28 اگست کو بھی بند